10 جنوری 2015 - 19:13
ایران کی دفاعی توانائیاں مزید مستحکم ہورہی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائیاں مزید مستحکم ہورہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید مسعود جزائری نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج، ماضی کی بہ نسبت اپنی مجموعی توانائیوں میں فروغ کے ساتھ، اغیار کے حملوں اور ہر قسم کی تسلط پسندی کے مقابلے میں، مضبوط دفاعی پوزیشن کی حامل ہے اور محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے حالیہ کامیاب فوجی مشقیں، ایران کی مسلح افواج کے مضبوط عزم و ارادے اور داخلی توانائیوں کی غمّاز تھیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل سید مسعود جزائری نے ایران کی جدید دفاعی توانائیوں اور خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاعی ماڈل، فوج اور سپاہ پاسداران کی توانائیوں سے استفادے کے ساتھ، دوست اور دشمن کی نگاہوں کے سامنے ہے اور اس دفاعی ماڈل کی کامیابی کے تسلسل کو اکثر تحقیقاتی مراکز کے ایجنڈے میں شامل کردیا گیا ہے۔

.......

/169